امیر محمد خا ن کی طرف سے  خالد چیمہ اور محمد عدیل کے اعزاز میں ایک   “ نشست پزیرائی  “ کا اہتمام 

امیر محمد خا ن کی طرف سے  خالد چیمہ اور محمد عدیل کے اعزاز میں ایک   “ نشست ...
امیر محمد خا ن کی طرف سے  خالد چیمہ اور محمد عدیل کے اعزاز میں ایک   “ نشست پزیرائی  “ کا اہتمام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ( بیورو رپورٹ) پاکستان جرنلسٹ فورم کی جانب سے سینئر صحافی امیر محمد خان نے خالد چیمہ اور محمد عدیل کے اعزاز میں ایک   “ نشست پزیرائی  “ جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں رکھی  جس میں پاکستان اورسیز میڈیا فورم  اور یونائیٹڈ جرنلسٹ فورم کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی 
جس میں سینیر صحافی خالد چیمہ اور محمد عدیل کی اسلام  آباد  میں ہونے والے حالیہ اورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کنونشن میں شرکت کو سراہا گیا  کنونشن کے دوران انکی وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک، وزیر اطلاعات عطا تارڑ  اور قائم مقام صدر پاکستان یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ہوئی۔ اورسیز پاکستانیز کے مسائل  پاکستان میں انکی کی انوسٹمنٹ کے مواقع اور دیگر کئی معاملات پر گفتگو ہوئی تمام صحافی حضرات نے انکی کنونشن میں شرکت کو اپنے لئے اعزاز سمجھا اور اطمنان کا اظہار کیا۔ خالد چیمہ اور محمد عدیل نے سب کا شکریہ ادا کیا۔