ملاکنڈ کے پہاڑوں پر جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، ایف سی کو مورچے خالی کرنا پڑگئے

ملاکنڈ کے پہاڑوں پر جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، ایف سی کو مورچے خالی کرنا پڑگئے
ملاکنڈ کے پہاڑوں پر جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، ایف سی کو مورچے خالی کرنا پڑگئے
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مالاکنڈ (ویب ڈیسک)  علاقے باٹا پیران کے پہاڑوں میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی، جو تیزی سے جنگل میں پھیل گئی، آگ نے سیکڑوں ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا،  آگ کے باعث فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مورچوں کو خالی کرا لیا گیا، اور اہلکاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں، ملاکنڈ لیویز اور ایف سی کے جوان مشترکہ طور پر کارروائی کر رہے ہیں، تاہم دشوار گزار راستوں اور اندھیرے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

آگ نے جنگل کے وسیع رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ مکمل قابو پانے کے لیے مزید نفری اور وسائل طلب کیے گئے ہیں۔

مزید :

ماحولیات -