ٹریفک کا رش اور کم وقت، بھارتی نوجوان نے امتحانی مرکز پہنچنے کیلئے ایسا کام کردکھایا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں

ٹریفک کا رش اور کم وقت، بھارتی نوجوان نے امتحانی مرکز پہنچنے کیلئے ایسا کام ...
ٹریفک کا رش اور کم وقت، بھارتی نوجوان نے امتحانی مرکز پہنچنے کیلئے ایسا کام کردکھایا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) اکثر طالب علم امتحانات کے دن الارم بند ہونے، بس چھوٹنے، ٹریفک رش، یا کسی اور پریشانی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں، لیکن مہاراشٹر کے ستارا ضلع کے ایک نوجوان نے ٹریفک جام سے بچنے کے لیے ایسا حل نکالا جو سب کو حیران کر گیا.

بھارتی طالب علم سمرتھ ، جو وائی تعلقہ کے پسارانی گاؤں سے تعلق رکھتا ہے، اپنے امتحان کے دن ایک ذاتی کام کے سلسلے میں پنچگنی میں تھا۔ جب اس نے دیکھا کہ امتحان میں صرف 15-20 منٹ باقی ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک جام ہے، تو اس نے کوئی عام راستہ اختیار کرنے کے بجائے آسمان کی راہ لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سمرتھ کو اپنے کالج بیگ کے ساتھ آسمان میں پرواز کرتے اور ایک شاندار انداز میں امتحانی مرکز پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ سب ایک معروف ایڈونچر سپورٹس انسٹرکٹر، گووند ییوالے کی مدد سے ممکن ہوا، جنہوں نے نہ صرف پیراگلائیڈنگ کا انتظام کیا بلکہ سمرتھ کو بالکل صحیح وقت پر امتحانی مرکز کے قریب اُتار بھی دیا۔

یہ منفرد کارنامہ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے، ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا۔ کئی لوگ اسے ’ امتحانات کی دنیا کا ٹام کروز’ قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ نے مذاق میں کہا کہ ’ اب پیراگلائیڈنگ کے بغیر امتحانات دینا عام سا لگے گا’