چیمپئنزٹرافی کے دبئی میں ہونے والے میچز کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیمپئنزٹرافی کے دبئی میں ہونے والے میچز کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔
آئی سی سی کے مطابق بھارت کے میچز اور سیمی فائنل ون کی ٹکٹوں کی فروخت دبئی ٹائم دوپہر12بجے شروع ہوگی،آئی سی سی کا کہنا ہے کہ چیمپئنزٹرافی کے ٹکٹوں میں فینز کی دلچسپی بہت زیادہ ہے،کرکٹ فینز اضافی ٹکٹوں کی فروخت سے میچز کے ٹکٹس لے سکیں گے،آئی سی سی کے مطابق دبئی میں 23،20فروری اور دو مارچ کو گروپ میچز کھیلے جائیں گے،دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل 4مارچ کو ہوگا، پاک بھارت ٹاکر ادبئی میں 23فروری کو شیڈولڈ ہے۔