راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ، پانی ضائع کرنے پر 2 شہریوں کا چالان

راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ، پانی ضائع کرنے پر 2 شہریوں کا ...
راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ، پانی ضائع کرنے پر 2 شہریوں کا چالان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں خشک سالی کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق واسا راولپنڈی کی جانب سے نافذ کی گئی ایمرجنسی کے مطابق خشک سالی کے باعث راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے۔

اس حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نےکم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں توپانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا۔

 دوسری جانب واسا نے پانی ضائع کرنے پر 2 شہریوں کے چالان کیے ہیں۔ایم ڈی واسا نے  شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانی کا استعمال کم کریں اور واسا کے ساتھ تعاون کریں۔

اس کے علاوہ ایم ڈی واسا نے مزید بتایا کہ خان پورڈیم کی بھل صفائی کے باعث 22 فروری تک پانی کی سپلائی معطل رہےگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں بھی کم بارشوں کے باعث خشک سالی کے خطرے کا امکان ظاہر کیا جا چکا ہے۔