الحاج محمد اشرف ٹورنٹو میں انتقال کرگئے

الحاج محمد اشرف ٹورنٹو میں انتقال کرگئے
 الحاج محمد اشرف ٹورنٹو میں انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(محمد اکرم اسد) تین دھائیاں حرمین شریفین کے نزدیک جدہ سعودی عرب میں گزارنے والے نہایت ہی نفیس، پیار کرنے والی، محنتی، ایماندار اور ہر کسی کے کام آنے والی شخصیت الحاج محمد اشرف جمعہ کو کینڈا کے شہر ٹورنٹو میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، وہ دل کے عارضہ میں مبتلاء تھے اور کچھ عرصہ پہلے انکا آپریشن بھی ہوا تھا۔

 وہ جدہ سعودی عرب میں اپنی بیگم کے ساتھ تین دھائیوں سے زیادہ کا عرصہ گزار کر وہ ایمگریشن ملنے پر کینڈا شفٹ ہو گئے تھے مگر دل جدہ سعودی عرب میں ہی چھوڑ گئے تھے، سعودی عرب میں گزارے دن اور یادیں کبھی فراموش نہ کر سکے اور جب بھی بات کرتے گھنٹوں جدہ میں گزارے بیتے دنوں کی یادوں کو دھراتے رہتے تھے اور وہ پھر بیگم کے ساتھ عمرہ پر آنے کا کہہ رہے تھے مگر زندگی نے ساتھ نہ دیا، انکی کوئی اولاد نہیں تھی اور ساری زندگی دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کا خیال رکھتے گزار دی لیکن ہمیشہ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کا شکریہ ادا کرتے گزاری اور کبھی بھی اولاد نہ ہونے کا گِلہ زبان پر نہ لائے۔

 جدہ میں انکے چاہنے والوں، اقارب اور کمیونٹی کے افراد نے انکی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلیے دعا کی ہے۔