ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ...
ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان بھر کی مختلف جامعات سے آئے طلبا سے ملاقات اور گفتگو کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام بالخصوص نوجوان کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے،ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے،یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟پاک فوج  کے سپہ سالار نے کہا کہ ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کریں گے،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے غیور لوگ دہشتگردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،آرمی آج بھی فتنہ الخوارج سے روزانہ کی بنیادوں پر لڑ رہی ہے۔ہم مذہب کی ان کی تشریح سے متفق نہیں ہیں،اسلام دنیا میں سب سے پہلا مذہب ہے جس نے عورت کو عزت دے کر آسمان تک پہنچایا، چاہے ایک عورت ماں ہو، بیوی یا بہن کسی بھی کردار سے اسلام نے عورت کو عزت دی ہے،آج تم کون ہو اسے چھیننے والے؟تمہیں یہ اختیار کس نے دیا؟اسے کوئی نہیں چھین سکتا،ہم اس قسم کی گمراہ گروہ کو کبھی بھی اپنے ملک پر اپنی اقدارمسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مزید کہناتھا کہ ملک کے نوجوانوں سے گفتگو ہمیشہ انتہائی خوشی کی بات ہے،تویہ اس حقیقت کی غمازی ہے کہ مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے،جب تک قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے،خصوصاً جوان پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہیں اور جب تک ہمارے اندر یہ قربانی کا جذبہ ہے،ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں، ہمارے لئے پاکستانیت سب سے اہم ہے،ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں،یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کررہے ہیں،خارجی عناصر اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کررہے ہیں،فسادیوں کے بارے میں اسلام کے احکامات بہت واضح ہیں۔ریاست کے سامنے سرنڈر کرنے والے رحم کی توقع کر سکتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ اسلام نے خواتین کو خصوصی حقوق دیئے ہیں،اسلام نے ہر حیثیت میں عورت کو حقوق دیئے ہیں، خارجیوں کو یہ کس نے اختیار دیا کہ وہ خواتین سے حقوق چھین لیں،اسلام کے دیئے ہوئے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا،گمراہ گروہ کو ملک پر اپنے نظریات مسلط نہیں کرنے دیں گے۔