سوشل میڈیا انفلوئنسر کے بچے کا باپ ہونے کے الزام پر ایلون مسک کا ردعمل بھی سامنے آگیا

سوشل میڈیا انفلوئنسر کے بچے کا باپ ہونے کے الزام پر ایلون مسک کا ردعمل بھی ...
سوشل میڈیا انفلوئنسر کے بچے کا باپ ہونے کے الزام پر ایلون مسک کا ردعمل بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے قدامت پسند سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر کے اس دعوے پر کہ ارب پتی امریکی اس کے پانچ ماہ کے بچے کا باپ ہے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

ایکسپریس نیوز  کےمطابق ارب پتی ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خاتون کے دعوے سے متعلق ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ’واہ‘ کہا۔پوسٹ میں کہا گیاکہ 26 سالہ خاتون ایلون مسک کے  بچے کی پیدائش کے لیے پانچ سال سے منصوبہ بندی کر رہی تھی۔

خاتون نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ ایلون مسک ان کے  بچے کے والد ہیں،  بچے کی حفاظت کے لیے معلومات کو پرائیویٹ رکھا لیکن یہ جاننے کے بعد کہ میڈیا کے ادارے اس خبر کو منظر عام پر لانے کی تیاری کر رہے ہیں، اسے پبلک کرنے کا فیصلہ کیا۔دعویٰ کرنے والی خاتون کے نمائندے نے بعد میں تصدیق کی کہ وہ اور ایلون مسک نجی طور پر ایک معاہدے پر کام کر رہے ہیں،  انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ ایلون مسک اور میری موکلہ بطور والدین اپنے کردار کو عوامی طور پر تسلیم کریں۔خاتون نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایلون مسک نے حال ہی میں ان سے مزید بچے پیدا کرنے کے لیے کہا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -