مرد بے وفائی کیوں کرتے ہیں؟تحقیق نے جواب دے دیا

مرد بے وفائی کیوں کرتے ہیں؟تحقیق نے جواب دے دیا
مرد بے وفائی کیوں کرتے ہیں؟تحقیق نے جواب دے دیا

  



نیویارک (نیوز ڈیسک) اپنے ہمسفر سے بے وفائی کسی بھی معاشرے میں انتہائی ناپسندیدہ فعل ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ان گنت لوگ یہ گناہ کرتے ہیں۔ ماہر نفسیات اور اس موضوع کے ماہر ”گیری نیومین“ نے اس بارے میں ایک کتاب شائع کی ہے جس کا نام ”بے وفائی کے بارے میں سچ“ ہے۔

چین میں ’بچے پیدا کرنے والی فیکٹری‘ پکڑی گئی، حالات ایسے کہ انسان سن کر کانپ اٹھے

گیری نیومین نے تحقیق کے ذریعے مردوں کی جانب سے بے وفائی کی حیرت انگیز وجوہات سے پردہ اٹھایا ہے۔ ”نیومین“ کے مطابق عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ مرد اپنی جنسی خواہشات کی تکمیل کیلئے بے وفائی کے مرتکب ہوتے ہیں لیکن ان کی تحقیق کچھ اور ہی کہانی بیان کرتی ہے۔ ان کے مطابق جتنا لوگ سمجھتے ہیں، مرد اس سے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ انہوں نے بے وفا مردوں سے سوالات کئے تو 48 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ یہ راستہ جذبات کے حوالے سے اپنی ضروریات کی تکمیل کیلئے اپناتے ہیں۔ عموماً جب اپنے ہمسفر سے تعلقات میں ان کی صلاحیتوں کا ادراک نہ کیا جائے اور ان کی تعریف نہ کی جائے تو اس کا یہ نتیجہ نکلتا ہے۔

اس بات کو اس چیز سے بھی تقویت ملتی ہے کہ تحقیق میں حصہ لینے والے 40 فیصد مردوں نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والی خواتین سے تعلقات قائم کئے۔ ”نیومین“ کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بات کا امکان زیادہ ہوتا ہے کہ ساتھ کام کرنے والی خواتین زیادہ کھل کر مردوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتی ہیں۔ ایک اور دلچسپ بات یہ سامنے آئی کہ 88 فیصد مردوں کا کہنا تھا کہ جن خواتین کے ساتھ انہوں نے تعلقات قائم کئے وہ ان کی موجودہ ہمسفر سے کم خوبصورت تھیں۔ مزید یہ کہ 77 فیصد بے وفا مردوں کے قریبی دوست کا رشتہ دار بھی اس ہی راستہ پر تھے۔ یعنی جب مرد اپنے ارد گرد موجود افراد کو یہ کام کرتے دیکھتے ہیں تو ان کی جانب سے بے وفائی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ 68 فیصد مردوں کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی اس حرکت پر احساس جرم کا سامنا ہوا۔ لہٰذا یہ کہا جاسکتا ہے کہ مردوں کی بے وفائی میں جنسی خواہشات سے زیادہ جذبات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس