اگر مستقبل میں سونا خریدنے یا بیچنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، بڑی پیشنگوئی آگئی
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سونا خریدنے کے خواہش مند حضرات ابھی تھوڑا انتظار کر لیں کیونکہ ماہرین نے سونے کی قیمت مزید گرنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ دبئی میں آج مارکیٹ کے آغاز میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا مگر اختتام تک قیمت واپس اپنی کم ترین سطح پر آ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں مزید گراوٹ متوقع ہے۔ خاص طور پر امریکی فیڈرل ریزرو کی طرف سے شرح سود میں اضافے کا اشارہ آنے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی کے امکانات خاصے واضح ہو گئے ہیں۔
مزید جانئے: سری لنکا میں دنیا کا سب سے بڑا نیلم دریافت
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال مارچ تک سونے کی فی اونس قیمت 1ہزار50ڈالر(تقریباً1لاکھ 10ہزار150روپے) کی سطح پر آ جائے گی جبکہ رواں سال کے اختتام تک اس میں مزید کمی واقع ہو گی اور ممکنہ طور پر یہ 900ڈالر (تقریباً94ہزار 414روپے)فی اونس کی سطح تک گر جائے گی۔
پیور گولڈ جیولرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کریم مرچنٹ نے گلف نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”سونے کی قیمت رواں سال کے آغاز سے ہی عدم استحکام کا شکار ہے۔ شروع میں اس میں اضافہ ہوا مگر دوسرے ہفتے میں اس میں مزید کمی واقع ہو گئی، اب ایک بار پھر اس میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کار دنیا میں سیاسی اور معاشی بحرانوں کے باعث سونے کی مارکیٹ کو محفوظ پناہ گاہ سمجھ رہے ہیں ۔مگر یہ محفوظ پناہ گاہ عارضی ثابت ہو گی کیونکہ سونے کی قیمتیں مزید گرنے کا امکان بہت زیادہ ہے۔