2015ءکے تیز ترین سمارٹ فونز کونسے تھے؟ فہرست جاری کردی گئی، آپ بھی اپنے فون کا نمبر جانئے

2015ءکے تیز ترین سمارٹ فونز کونسے تھے؟ فہرست جاری کردی گئی، آپ بھی اپنے فون کا ...
2015ءکے تیز ترین سمارٹ فونز کونسے تھے؟ فہرست جاری کردی گئی، آپ بھی اپنے فون کا نمبر جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں 2015ءمیں دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے سمارٹ فونز کی فہرست شائع ہو ئی تھی جس میں ایپل کا آئی فون 6ایس پلس سب سے زیادہ فروخت ہونے والا سمارٹ فون قرار پایا تھا۔ اب سمارٹ فونز کی کارکردگی کے حوالے سے ایک سروے رپورٹ میں ایک بار پھر آئی فون 6ایس پلس بازی لے گیا ہے۔ مختلف کمپنیوں کے سمارٹ فونز کی کارکردگی جانچنے کے لیے کیے جانے والے سروے میں 6ایس پلس کو سب سے زیادہ 1لاکھ 32ہزار 620پوائنٹس ملے۔ دوسرے نمبر پر ہواوے کا میٹ 8ماڈل رہا جسے 92ہزار 746پوائنٹس ملے۔

مزید پڑھیں: موبائل فون کا ایسا ’کور‘ جسے استعمال کریں تو کوئی چور یا ڈاکو کبھی آپ سے آپ کا فون چھین نہ سکے گا
اس کے بعد میزو پرو5تیسرے، سام سنگ گلیکسی نوٹ 5چوتھے، سام سنگ گلیکسی ایس 6ایج پلس پانچویں، آئی فون 6پلس چھٹے اورون پلس 2ساتویں نمبر پر آیا۔ یہ اعدادوشمار انٹوٹو(AnTuTu) نامی فرم نے جاری کیے ہیں۔آئی فون 6ایس پلس کی بہترین کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے دوسرے نمبر پر آنے والے ہواوے کے میٹ 8سے 41فیصد زیادہ پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 6ایس پلس کی اس کارکردگی کی وجہ اس میں نصب کی گئی اے 9چپ (A9 Chip) ہے۔ اس چپ کی وجہ سے فون کی رفتار پرانے آئی فون ماڈلز سے کہیں زیادہ ہو گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -