انوکھی ترین بیماری، 6 ماہ کی حاملہ خاتون کو ڈاکٹر نے ایسی بات کہہ دی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

انوکھی ترین بیماری، 6 ماہ کی حاملہ خاتون کو ڈاکٹر نے ایسی بات کہہ دی کہ زندگی ...
انوکھی ترین بیماری، 6 ماہ کی حاملہ خاتون کو ڈاکٹر نے ایسی بات کہہ دی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ماں بننے کی خوشی کسی بھی خاتون کے لیے زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہوتی ہے مگر برطانیہ میں ایک خاتون کی یہ خوشی اس وقت دکھ میں بدل گئی جب وہ ایک انوکھی ترین بیماری میں مبتلا ہو گئی۔ 25سالہ فیونا کیریگن اس وقت 6ماہ کی حاملہ تھی جب اس کے پیٹ پر سرخ دانے نکلنے شروع ہوئے اور چند ہی دنوں میں پورے جسم پر پھیل گئے۔

جب وہ ڈاکٹر کے پاس گئی تو اسے بتایا گیا کہ وہ پولیمورفک ایرپشن آف پریگنینسی (Polymorphic Eruption of Pregnancy) نامی بیماری میں مبتلا ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر نے اسے بتایا کہ یہ بیماری عموماً پہلی بار حاملہ بننے والی خواتین کو ہوتی ہے۔ اگرچہ اس کا سردست ماں یا پیدا ہونے والے بچے کو کوئی نقصان نہیں ہوتا مگر متاثرہ خاتون کا پیٹ کبھی نارمل حالت میں نہیں آتا بلکہ جسم ڈھلک جاتا ہے اور اس میں اس طرح جھریاں پڑ جاتی ہیں جیسے عموماً بڑھاپے میں پڑتی ہیں۔

مزید پڑھیں: گھر والوں سے چھپ کر بچے کو جنم دینے والی نوجوان لڑکی کا پیدا ہوتے ہی نومولود کے خلاف ایسا اقدام کہ سن کر ہی انسان گھبرا جائے

برطانوی اخبار”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق گلاسگو کی رہائشی فیونا کیریگن کا کہنا تھا کہ ”شروع میں میرے پیٹ پر چند دانے نکلے، ان کی رنگت سرخ تھی اور مجھے ان کی شدید خارش ہوتی تھی۔ اس کے بعد وہ پھیلنا شروع ہو گئے اور جنگل کی آگ کی طرح پورے جسم پر پھیل گئے۔ میرے بازوﺅں سے لے کر ٹانگوں تک ہر جگہ یہ دانے نکل آئے اور خارش کی شدت کے باعث زندگی اجیرن ہو گئی۔“ اگرچہ اب وہ صحتیاب ہو چکی ہیں لیکن کہتی ہیں کہ اس بیماری کا خوف ہمیشہ ان کے دل میں موجود رہے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس