شارجہ میں پاکستانی شہری کے ہاں ایسے جڑواں بچوں کی پیدائش کہ ماں اور باپ دونوں ہی بہت بڑی مشکل میں پھنس گئے، پولیس حرکت میں آگئی

شارجہ میں پاکستانی شہری کے ہاں ایسے جڑواں بچوں کی پیدائش کہ ماں اور باپ دونوں ...
شارجہ میں پاکستانی شہری کے ہاں ایسے جڑواں بچوں کی پیدائش کہ ماں اور باپ دونوں ہی بہت بڑی مشکل میں پھنس گئے، پولیس حرکت میں آگئی

  

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)ناجائز تعلقات رکھنے والے جوڑے اپنے معاملات دنیا کی نظروں سے خفیہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، مگر متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی نوجوان اور اس کی سری لنکا سے تعلق رکھنے والی ناجائز محبوبہ کے ساتھ کچھ ایسا ہو گیا کہ بات پوشیدہ رہنے کی کوئی گنجائش ہی نہ بچی۔

’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق سری لنکا سے تعلق رکھنے والی ایک 32 سالہ گھریلو ملازمہ نے زچگی کے لئے ایک پرائیویٹ ہسپتال سے رابطہ کیا، جہاں سے اسے القاسمی ہسپتال بھیج دیا گیا۔ اس ہسپتال میں خاتون کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی اور ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کے پاس کسی قسم کے قانونی کاغذات نہیں تھے، اور مزید یہ کہ جڑواں بچوں کی پیدائش ناجائز تعلقات کے نتیجے میں ہوئی تھی۔ اس انکشاف کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع کردی گئی۔

مزید جانئے: ’پیسہ دو بچے لے جاؤ‘ ،دبئی کے ہسپتال کی ماں اور نومولود بچوں کے ساتھ ایسا سلوک کہ انسانیت کو ہی شرمندہ کردیا

تفتیش کے دوران خاتون نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں ملازمہ تھی لیکن اپنے کفیل سے فرار ہوچکی تھی، اور ایک پاکستانی نوجوان کے ساتھ تعلقات استوار کررکھے تھے، جس کے نتیجے میں جڑواں بچوں کی ماں بن گئی۔ پولیس نے خاتون سے تفصیلات حاصل کرنے کے بعد بچوں کے باپ پاکستانی نوجوان کی تلاش شروع کر دی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس