برازیلی کھلاڑی نیمار کو فراڈ کے مقدمے میں2 فروری کو شواہد کے ساتھ پیش ہونے کا حکم

برازیلی کھلاڑی نیمار کو فراڈ کے مقدمے میں2 فروری کو شواہد کے ساتھ پیش ہونے کا ...

میڈرڈ: (ویب ڈیسک) سپین کے مشہور فٹ بال کلب بارسلونا کے برازیلی کھلاڑی نیمار کو فراڈ کے مقدمے میں عدالت نے 2 فروری کو شواہد کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ نیمار پر 2013ء4 میں برازیلی کلب سینٹوس سے بارسلونا منتقلی کے دوران مبینہ طور پر فراڈ کا الزام ہے۔ برازیل کے کھلاڑی اور کلب نے آمدن میں 43 ملین ڈالر کم ظاہر کئے تھے ۔

جس کے بعد سپین میں نیمار پر مقدمہ قائم کیا گیا تھا البتہ اب عدالت نے کلب سمیت تمام فریقوں کو طلب کر لیا ہے۔ نیمار کے خلاف فراڈ کا الزام اس وقت لگا تھا جب کلب کے ایک رکن نے نیمار کو معاہدے کے طور پر دی جانے والی رقم پر سوال اٹھایا تھا۔ بارسلونا نے شروع میں 57.1 ملین یورو کے معاہدے کا اعلان کیا تھا جبکہ بعد میں 100 ملین کے قریب رقم کی ادائیگی کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف ٹیکس میں فراڈ کا مقدمہ دائر کیا گیا۔ بارسلونا نے تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے معاہدے کو مکمل طورپر قانونی قرار دیا تھا۔ ۔ See more at:

مزید : کھیل اور کھلاڑی