بنگلہ دیش کی زمبابوے کیخلاف پہلے ٹی 20میچ میں 4وکٹوں سے فتح

بنگلہ دیش کی زمبابوے کیخلاف پہلے ٹی 20میچ میں 4وکٹوں سے فتح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھلنا(اے پی پی) بنگلہ دیش نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ میزبان ٹیم نے 164 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ بنگال ٹائیگرز نے ٹی ٹونٹی کرکٹ تاریخ میں بڑا ہدف حاصل کر کے نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ صابررحمان 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شکیب الحسن نے 20 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ مسکڈزا کی 79 رنز کی دلکش اننگز رائیگاں گئی۔ مسکڈزا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جمعہ کو کھلنا میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوین ٹیم کے کپتان ایلٹن چیگمبرا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا، مسکڈزا اور سیبانڈا نے ملک کی طرف سے پہلی وکٹ میں 101 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی، مسکڈزا نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور 79 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، سیبانڈا 46، والر 14، سکندر رضا 6، کپتان چیگمبرا 3، جانگوے صفر اور ولیمز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ العمین حسین اور مستفیض الرحمان نے دو، دو شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ صابررحمان 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، سومیا سرکار 7، تمیم اقبال 29، شووا گتا ہوم 6، مشفق الرحیم 26 اور محموداللہ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شکیب الحسن 20 اور نورالحسن 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کریمر نے دو جبکہ مسکڈزا، جانگوے اور ولیمز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

(waa/tmb 1746:16)