کوئٹہ گلیڈئیٹر نے جیسن ہولڈر کی جگہ پریرا اور جیڈ ڈیرن سے معاہدہ کر لیا

کوئٹہ گلیڈئیٹر نے جیسن ہولڈر کی جگہ پریرا اور جیڈ ڈیرن سے معاہدہ کر لیا

کوئٹہ(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے ویسٹ انڈین کرکٹر جیسن ہولڈر کی جگہ سری لنکا کے تھیشارا پریرا اور انگلینڈ کے جیڈ ڈیرن بیک سے معاہدہ کرلیا ہے۔ٹیم کوئٹہ کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی جگہ 2 کرکٹرز سے معاہدہ کیا ہے۔ٹیم کی پہلی چوائس سری لنکا کے تھیشارا پریرا ہیں، تاہم پریرا پی ایس ایل کے تمام میچز کیلئے دستیاب نہیں ہونگے ، وہ ابتدائی4 روز اور آخر کے6 روز کیلئے ٹیم کو جوائن کرینگے۔

ان کا خلا انگلینڈ کے جیڈ ڈیرن بیک سے پورا کیا جائے گا، جن سے کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کی انتظامیہ نے معاہدہ کیا ہے۔جیسن ہولڈر ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ سے این او سی نہ ملنے کی وجہ سے ایونٹ سے دستبردار ہوئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی