سابق بھارتی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر بودی پر میچ فکسنگ کا الزام عائد،معطل کر دیا گیا

سابق بھارتی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر بودی پر میچ فکسنگ کا الزام عائد،معطل کر ...

کیپ ٹاؤن(آئی این پی) کرکٹ جنوبی افریقہ نے بھارتی نژاد سابق کھلاڑی غلام بودی پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا ہے اور اب انہیں میچ فکسنگ کی تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ 2007 میں جنوبی افریقہ کیلئے دو ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے غلام بودی پر دسمبر میں اینٹی کرپشن یونٹ نے میچ فکسرز اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے کرانے کا الزام عائد کیا تھا۔ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے بعد اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ بودی نے میچ فکسرز اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے میں کردار ادا کرتے رہے۔

بھارتی نڑاد کرکٹر پر ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ 'ریم سلیم' کے میچ یا میچ کے کسی حصے کو فکس کرنے کیلئے کھلاڑیوں اور ٹیم پر اثر انداز ہونے کا الزام ہے۔ بودی اس ٹورنامنٹ میں تو شریک نہیں ہوئے لیکن کہا جا رہا ہے کہ لیگ کے چند کھلاڑی بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں تاہم ابھی تک کسی کرکٹر کا نام سامنے نہیں آیا۔ لورگاٹ نے بتایا کہ بودی ہمارے اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون کر رہے تھے اور ہم ان الزامات پر ان کے ردعمل کے منتظر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی