یاسر عرفات اے کرکٹ میں 4 سو وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے ساتویں بالر بن گئے

یاسر عرفات اے کرکٹ میں 4 سو وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے ساتویں بالر بن ...

لاہور(آئی این پی) آل راؤنڈر یاسر عرفات لسٹ اے کرکٹ میں چار سو وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے ساتویں بالر بن گئے۔ 33سالہ میڈیم پیسر نے قومی ون ڈے کپ میں راولپنڈی کی نمائندگی کرتے ہوئے خان ریسرچ لیبارٹری کے بیٹسمین امام الحق کو آؤٹ کرکے انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی تعداد 401 کرلی۔ یاسرعرفات نے اب تک 252لسٹ اے میچوں میں 22.74 کی بالنگ اوسط سے 401وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جس میں 15مرتبہ اننگز میں چاروکٹیں اور آٹھ مرتبہ اننگز میں پانچ یا اس سے زائد شکار شامل ہیں۔ لسٹ اے کرکٹ میں ان کی بہترین بالنگ پرفارمنس 24رنز دے کر چھ وکٹیں ہیں۔

وسیم اکرم 881، وقار یونس 674، شاہد آفریدی 509، عمران خان 507، ثقلین مشتا ق 478 اور مشتاق احمد 461 وکٹیں لے چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی