کرس لائن نے بگ بیش لیگ میں چھکوں کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

کرس لائن نے بگ بیش لیگ میں چھکوں کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

میلبورن(آئی این پی)برسبین ہیٹ کے کپتان کرس لائن نے بگ بیش لیگ میں چھکوں کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا جب انہوں نے میلبور اسٹارز کے تجربہ کار بالر بین ہلفنہاس کیخلاف لگاتار پانچ چھکے جڑ دیئے۔ محض اٹھارہ بالز پر نصف سنچری مکمل کرنے والے پچیس سالہ بیٹسمین کرس لائن نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر اپنی اننگز میں سات چھکے لگا کر اپنے چھکوں کی تعداد رواں سیزن کے دوران ستائیس تک پہنچا دی جو ایک سیزن کے دوران کسی بیٹسمین کی جانب سے ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ کارنامہ بائیس چھکے لگانے والے میلبورن رینی گیڈز کے کرس گیل کے نام سے منسوب تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی