یوراج اور ہربھجن سنگھ کا نام 45 ہزار کروڑ روپے کے فراڈ میں سامنے آگیا

یوراج اور ہربھجن سنگھ کا نام 45 ہزار کروڑ روپے کے فراڈ میں سامنے آگیا

ممبئی(آئی این پی) بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کا نام 45 ہزار کروڑ روپے کے فراڈمیں سامنے آگیا۔یہ فراڈ پرل گروپ نامی کمپنی نے کیا، جس نے 2 دہائیوں کے درمیان سرمایہ کاروں سے کروڑوں روپے اینٹھے، اس کے چیف اور 3 دیگر افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کا کہناہے کہ یوراج سنگھ اور ہربھجن نے مذکورہ کمپنی سے گفٹ کی صورت میں پلاٹس لیے، ان سے بھی تفتیش ہوسکتی ہے۔دوسری جانب یوراج کی والدہ شبنم نے کہاکہ میرے بیٹے کا فراڈ گروپ سے کوئی لینا دینا نہیں، ورلڈ کپ 2011 کے فاتح اسکواڈ کا حصہ ہونے پر یوراج کو پلاٹ کی پیشکش ضروری ہوئی تھی تاہم ملا نہیں تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی