کین ولیمسن بطور کپتان ٹی 20 میں بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے دوسرے کرکٹر بن گئے

کین ولیمسن بطور کپتان ٹی 20 میں بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے ...

آکلینڈ (اے پی پی) کین ولیمسن بطور کپتان ٹی 20 میں بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے دوسرے کرکٹر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں حاصل کیا۔ ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 70 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس طرح وہ بطور کپتان ٹی 20 میں بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے دوسرے کیوی کرکٹر بن گئے ہیں۔ برینڈن میک کلم کو کپتان کی حیثیت سے نیوزی لینڈ کی طرف سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 2013 میں انگلینڈ کے خلاف 74 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی