پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ ٹی20 میں شرکت مشکوک

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ ٹی20 میں شرکت مشکوک

لاہور(آئی این پی)پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت مشکوک ہو گئی ،پاکستا نی ٹیم کی (آج)ہفتہ کو بھارت روانگی شیڈول ہے مگر تاحال بھارتی کونسل خانے کی جانب سے ویز ے جاری نہیں کئے گے۔تفصیلات کے مطابق )پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کیلئے بھارت روانگی خدشات کا شکار ہو گئی ہے۔ بلائنڈ ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 17 جنوری کو ہوگی جبکہ پاکستان کو پہلا میچ 18جنوری کو نیپال کے خلاف کھیلنا ہے۔پاکستان ٹیم کی 16 جنوری کو بھارت روانگی شیڈول ہے لیکن اسے اب بھارت کے ویزے جاری نہیں کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال پاکستانی ٹیم کو بھارتی اداروں کی جانب سے کلئیرنس نہیں ملی،اسی لیے ویزے جاری نہیں کیے جا سکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی