نجی اداروں سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں20 فیصد اضافہ کیا جائے‘ خلیل الرحمان

نجی اداروں سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں20 فیصد اضافہ کیا جائے‘ خلیل ...

لاہور (کامرس رپورٹر)اولڈ ایج پنشنرز ایسوسی ایشن کے سرپرست خلیل الرحمن نے حکومت سے استدعا کی ہے کہ ارکان اسمبلی کے معاوضہ جات میں 200 فیصد اضافہ کے ساتھ ساتھ نجی اداروں سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں صرف 20 فیصد اضافہ کر دیں تاکہ یہ طبقہ زندہ رہ سکے . خلیل الرحمن نے کہا ہے کہ ارباب اقتدار دعوا تو غریبوں سے ہمدردی کا کرتے ہیں لیکن معاوضہ ارکان اسمبلی کا بڑھاتے ہیں جو عوام کی خدمت کرنے کا منشور لے کر اسمبلی میں آتے ہیں .خلیل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت قول اور فعل میں تضاد ختم کر ے اور سوسائیٹی کے محروم ترین طبقہ نجی اداروں سے ریٹائرد ملاز مین کی پنش میں 20 فیصد اضافہ کردے ۔

مزید : کامرس