امریکی مالیاتی ادارہ گولڈ مین ساکس مورٹیگیج مارکیٹ فراڈ سکینڈل کو ختم کرنے کیلئے 5.1 بلین ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر آمادہ
نیو یارک (اے پی پی) امریکا کے مالیاتی ادارے گولڈ مین ساکس نے مورٹیگیج مارکیٹ فراڈ سکینڈل کو ختم کرنے کیلئے 5.1 بلین ڈالر کا جرمانہ بھرنے کی حامی بھرلی ۔ گولڈ مین ساکس پر امریکا میں مالیاتی بحران آنے سے قبل مورٹیگیج بانڈز کو فروخت کرنے کیلئے دھوکہ دینے کے الزامات سامنے آئے تھے جس کو ایک باضابطہ کارروائی کے تحت رفع دفع کرنے کیلئے ادارے نے امریکی انتظامی وزارت کو جرمانے کی مد میں 5.1 بلین ڈالر دینے کی حامی بھرلی ہے ۔
وال سٹریٹ کے سرمایہ کاری کے بینک گولڈ مین ساکس نے کہا ہے کہ وہ سول پنلٹی معاہدے کے تحت ریگولیٹری انتظامیہ کو 2.4 بلین ادا کریں گے جبکہ 875 ملین ڈالر اور 1.8بلین ڈالر کی ادائیگیاں کنزیومر ریلیف کی مد میں کی جائیں گی۔