تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام ٹاؤن پوری طرح متحرک ہیں،کیپٹن(ر) عثمان

تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام ٹاؤن پوری طرح متحرک ہیں،کیپٹن(ر) عثمان

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔ تفصیل کے مطا بق نشترٹا ؤن انتظامیہ نے مین فیروز پور روڈ کاہنہ میں کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کو ختم کروا یا۔علا مہ اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے ٹھو کر نیاز بیگ میں کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کو ختم کروا یا۔ ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1