پرائس مجسٹریٹوں کے چھاپے،74گرانفروش پکڑے گئے،28ہزار جرمانہ

پرائس مجسٹریٹوں کے چھاپے،74گرانفروش پکڑے گئے،28ہزار جرمانہ

لاہور(جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 809 مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر 24 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ27,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،56افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر74افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے18افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1