حرمین شریفین کی حفاظت مسلم امہ کی مشترکہ ذمے داری ہے،مولانا امجد خان

حرمین شریفین کی حفاظت مسلم امہ کی مشترکہ ذمے داری ہے،مولانا امجد خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)بعض قوتیں مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کر رہی ہیں ان حا لات میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کو ختم کرانے کے لیئے مسلم ممالک کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا،حرمین شریفین کی حفاظت مسلم امہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، پاک چائنہ راہداری منصوبے پر جو آغاز میں طے ہوا تھا اس پر عمل سے چھوٹے صوبوں کے مطالبات خود بخود منظور ہوجا ئیں گے، جے یو آئی نے راہدای منصوبے میں کلیدی کردارادا کیا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل تک اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور اس منصوبے کو کسی سازش کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیگی ،عالم اسلام کو اس بات پر ضرور سوچنا چاہیے کہ عالمی استعمار مسلم ممالک کو اپس میں لڑانا چاہتے ہیں اس حوالے سعودی عرب اور ایران کو بہت زیادہ غور کر نے کی ضرورت ہے یہ باتیں جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مو لا نا محمد امجد خان نے لیہ ،جھنگ ،میا نوالی ،اسلام آباد کے دورے سے واپسی پر میڈیا اور پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار مسلم امہ کو اپس میں لڑانے کے لیئے ایک سازش کے تحت کو شش کر نے میں مصروف عمل ہے اس سازش کو اتحاد واتفاق کے ذریعے ہی ناکام بنا یا جا سکتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1