حکومت جانے کا خواب دیکھنے والوں کوآئندہ بھی مایوسی ہوگی،اشرف دیونہ

حکومت جانے کا خواب دیکھنے والوں کوآئندہ بھی مایوسی ہوگی،اشرف دیونہ

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے حکومت جانے کا خواب دیکھنے والوں کوآئندہ بھی مایوسی ہوگی عمران خان کے دھرنے نے ان کے لئے مشکلات پیدا کیں۔ درحقیقت دھرنادینے والوں نے12اکتوبر 1999سے بھی بڑی سازش کی کہ ابھی حکومت نے سانس بھی نہیں لیا تھا کہ یہ لانگ مارچ کی شکل میں چڑھ دوڑے اور حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کی سازش کرتے ہوئے لوگوں کے کاروبار بند کرائے ،چین کے وزیراعظم کادورہ موخر کروایا اورملک کو معاشی اور سیاسی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی۔ 126دن تک ملک و قوم کا وقت ضائع کرنے والے گھر وں کو لوٹ چکے اور میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت آج بھی قائم و دائم ہے ،قائدین سرخرو ہوئے ہیں اور ان پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ اہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1