اورنج ٹرین منصوبہ کے دوران ناقص حکمت عملی نے شہر کا حسن تباہ کر دیا،نصیر احمد

اورنج ٹرین منصوبہ کے دوران ناقص حکمت عملی نے شہر کا حسن تباہ کر دیا،نصیر احمد

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، شیخ علی سعید، عبدالکریم میو، یامین خان آزاد، اختر شاہ، شبانہ اظہر چوہدری، رانا منیر احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کی اورنج ٹرین کے لیے ناقص منصوبہ بندی کی بدولت لاہور شہر کا حسن تباہ کر دیا گیا ہے مقبرہ خیر النساء، چوبرجی، جی پی اور، مومن پورہ قبرستان اور دیگر تاریخی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ان عمارتوں کے نزدیک گہری کھودائیوں کی وجہ سے ان کی بنیادوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اورنج ٹرین منصوبہ پر ورلڈ بینک ، ورلڈ ہیریٹیج ، سول سوسائٹی اور آثار قدیمہ کے ماہرین اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں اورنج ٹرین کی زد میں ہزاروں دوکانوں ، مکانوں اور قبرستانوں کو بھی گرایا جا رہا ہے جس سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار اور چھت ختم ہو جائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1