سرکاری ملازمین اورنج ٹرین منصوبے میں مصروف،دفاتر میں کام بند،سائل پریشان

سرکاری ملازمین اورنج ٹرین منصوبے میں مصروف،دفاتر میں کام بند،سائل پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اقبال بھٹی)لاہور میٹروٹرین کی وجہ سے ایل ڈی اے دفتر کے کام بند ہو گئے ہیں ریونیوکے تمام اہلکاروں کی ڈیو ٹیاں اورنج لائن منصونے پر لگی ہیں اس وجہ سے دفتری کام التوا ء کا شکارہو گیا ہے اور سائل رلنے پر مجبور ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق لاہور میٹرو ٹرین منصوبے کی بر وقت تکمیل کیلئے ایل ڈی اے کے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی اس منصوبے پر لگادی گئی ہیں کیونکہ یہ منصوبہ ایل ڈی اے کے زیر نگرانی ہے اور میٹرو ٹرین کا زیادہ ترٹریک ایل ڈی اے کے کنٹرول ایریا میں ہے اور وہاں سڑک کا رائٹ آف وے چیک کرنے کے لئے ایل ڈی اے کے ریونیو سٹاف کی ضرورت پڑتی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ کو دو پیکج میں تقسیم کر دیا گیا ہے پیکج ون اور پیکج ٹو ایک پیکج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر خالد ہیں جبکہ دوسرے پیکج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مظہر حسین ہیں اس کے علاوہ اس منصوبہ پر دو ڈپو بھی بنائے جارے ہیں ایک ڈپو کے انچارج چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید جبکہ دوسرے کے انچارج چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن ہیں ان کے علاوہ پٹواری، قانونگو اور تحصیلدار وں کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں۔ یہ اہلکار اسٹیٹ ، ایل اے سی اور ٹاؤن پلاننگ برانچ میں کام کرتے ہیں ان کی عدم موجودگی سے برانچوں کے کام التوا کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک ایک اہلکار کے پاس 150سے زائد کیس زیر التواء ہیں اس طرح جو کام 15دن میں ہونا ہوتا ہے وہ کئی ماہ سے نہیں ہو رہا۔ اس حوالے سے جب ایل ڈی اے افسران سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ جن اہلکاروں کی ڈیوٹیاں اورنج لائن منصوبہ پر لگی ہیں وہ صرف ہفتہ میں دو دن منصوبہ پر کام کرتے ہیں باقی دن وہ دفتر میں کام کرتے ہیں لہذا کوئی کام التوا کاشکار نہیں۔