تحفظ ناموس رسالت ایکٹ انبیاء کرام کی حرمت و توقیر کا پاسبان ہے،عزیز الرحمن ثانی

تحفظ ناموس رسالت ایکٹ انبیاء کرام کی حرمت و توقیر کا پاسبان ہے،عزیز الرحمن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا عبدالنعیم ،مولانا عمرحیات اور مولانا قاری عبدالعزیزنے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ایکٹ تمام انبیاء کرام کی حرمت و توقیر کا پاسبان ہے اسکا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا ۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ نے ہمیشہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے،جن میں سات سو صحابہ کرام حافظ قرآن تھے اورستربدری صحابہ بھی ان شہداء ختم نبوت میں شامل تھے۔انہوں نے کہاکہ بعض سیاسی لیڈر اپنی سیاسی دوکان چمکانے کے لیے ناموس رسالت قانوں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں انکو یاد رکھنا چاہیے کہ آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔ ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے،ماضی میں بھی ایسی ناپاک کوشش کی گئی لیکن ان طاغوتی قوتوں کا تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔