اقتصادی راہداری کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے،سبطین حیدر سبزواری

اقتصادی راہداری کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے،سبطین حیدر سبزواری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی) شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے حکومت بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی نمائندہ جماعتوں کو مطمئن نہیں کرے گی تو قومی اہمیت کا یہ منصوبہ بھی کالاباغ ڈیم کی طرح متنازع بن سکتا ہے عدم اعتماد کی فضا کو جہاں حکومت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے وہیں بلوچ قوم پرست جماعتیں بھی حقائق کو کھلے دل سے تسلیم کریں اور قومی دھارے کو مضبوط بنائیں۔ صوبائی دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں امن بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، ضرب عضب آپریشن کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور اسلامی تحریک نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلافافواج پاکستان کی کارروائیوں کی حمایت کی ہے۔امن و امان کی صورت حال بہتری کی طرفآرہی ہے لیکن لگتا ہے کہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمن پھر سرگرم ہوگئے ہیں جو کبھی کوئٹہ میں پولیو قطرے پلانے کے سنٹر پر حملے کرتے ہیں تو کبھی جلال آباد قونصل خانے پر حملہ آور ہوکر اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں ایسی صورت حال میں پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی قوتوں کی سوچ کا دھارا قومی مفاد ہونا چاہیے اختلافات کے باعث پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے ۔