تحسین فواد کے بیٹے جنید شیخ کا ولیمہ

تحسین فواد کے بیٹے جنید شیخ کا ولیمہ

لاہور( لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی وومن کاکس کی جنرل سیکرٹری تحسین فواد کے بیٹے جنید شیخ کے ولیمہ کی تقریب گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی،جنید شیخ کی شادی فریحہ سے ایک روز قبل ہوئی ،اس موقع پر وفاقی وزیر کامران مائیکل،صوبائی وزیر جنگلات آصف بھاء اعوان،ایم پی اے خوالہ امجد،فوزیہ ایوب،شازیہ طارق، ڈاکٹر عالیہ آفتاب،سعیدہ مشتاق، ناصر خان ،ضیاء اللہ شاہ،عمر مشتاق،یامین کیانی،عمر فاروق،عاقب خان،احد علی شیخ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،مہمانوں نے دولہا اور دلہن کیلئے نیک تمنا ئیں اور خوش و خرم رہنے کی دعائیں بھی دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1