کشمیر جنوبی ایشیا کا سلگتا ہواانتہائی حساس مسئلہ ہے،عبدالرحمن عزیز

کشمیر جنوبی ایشیا کا سلگتا ہواانتہائی حساس مسئلہ ہے،عبدالرحمن عزیز

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کا سلگتا ہوا(انتہائی حساس ) مسئلہ ہے ۔ جس سے پو رے خطے کا امن وابستہ ہے ہماری حکومت کوکشمیر کے مسئلہ کو اپنی خارجہ پا لیسی کا محور بنانا چاہیئے مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاک بھارت تعلقات مستقل بنیادوں پر نارمل نہیں ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنما عبدالرحمن عزیز نے یوم کشمیر کے انتظامات کے حوالہ سے منعقد کئے گئے مقامی جماعتی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پانچ فروری کو یوم کشمیر مکمل جوش جذبے سے منایا جا ئے گا اور جے یو آئی پو رے ملک میں سیمینارمنعقد کر کے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر یگی انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کی کوششیں قابل تحسین ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1