حکمران تین برسوں کے دور ان عوام کو ڈیلیور کرنے میں ناکام رہے،عبدالعلیم خان

حکمران تین برسوں کے دور ان عوام کو ڈیلیور کرنے میں ناکام رہے،عبدالعلیم خان

لاہور( نمائندہ خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گذشتہ 3برسوں میں حکومت کسی بھی شعبے میں ڈیلیور کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ،مسائل میں اضافے کے باعث عوام نواز لیگ سے مکمل طور پر مایوس ہو چکے ہیں ملکی صورتحال ابتر سے ابتر ہوتی جا رہی ہے اورموجودہ حکمران عملی طور پر کچھ بھی نہیں کر سکے ،عبدالعلیم خان نے گلبرگ آفس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران صرف میڈیا پر ڈھول بجانے میں مصروف ہیں سرکاری فنڈز سے کروڑوں روپے کے اشتہارات اور بیلٹس کا پراپیگنڈہ جاری ہے جبکہ حقیقی طور پر عوام زندگی کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں ،لاہور جیسے شہر میں پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں اب تحریک انصاف پر لگی ہوئی ہیں انشا ء اللہ ملک گیر تبدیلی آ کر رہے گی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے کسانوں کی امیدوں پر پانی پھر چکا ہے ،انہیں ان کا حق نہیں مل رہا ،جبکہ کاشتکار طبقے کو مسائل میں الجھا دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ کشکول جوڑنے کا دعوی کرنے والوں نے قرضوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے جس کا خمیازہ آنے والی نسل کو بھگتنا ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1