عوام کی خدمت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے،خرم روحیل

عوام کی خدمت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے،خرم روحیل

لاہور ( پ ر ) مسلم لیگی رہنما خرم روحیل اصغر نے کہا ہے علاقہ میں ترقیاتی کام ہی اوّلین ترجیح ہیں عوام کے پیار اور ووٹوں کی وجہ سے ہی ہم اقتدار میں ہیں ، عوام سے دور کیسے رہ سکتے ہیں ہم اپنے علاقہ کی عوام کی خدمت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے عوام کے ووٹوں نے ہی ہمیں منتخب کیا ہے ، عوام سے دور رہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یوسی 43حمید پورہ زہرہ پارک میں ایک گلی کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے علاقہ کے ترقیاتی کام جس تیزی سے ہو رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی حلقہ کے عوام کے لیے ہمارے دروازے دن رات کھلے ہیں ۔ ملک کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنامسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے ۔ ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عوام کے ہرگز مخلص نہیں ہوسکتے ۔ حکومتی اقدامات سے توانائی بحران کے خاتمہ میں نمایاں کمی ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے خدمت کارڈ فلاحی پروگرام کا آغاز کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1