حکمرانوں کو ترقیاتی کاموں کیلئے ماڈل ٹاؤن کے سوا کچھ نظر نہیں آتا،علی بخاری

حکمرانوں کو ترقیاتی کاموں کیلئے ماڈل ٹاؤن کے سوا کچھ نظر نہیں آتا،علی بخاری

لاہور(پ ر) تحریک انصاف یوتھ ونگ پاکستان کے صدر علی عباس بخاری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ترقیاتی کاموں کے لئے ماڈل ٹاؤن اور اُس سے ملحقہ علاقوں کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا جس سے مسلم لیگ( ن) نے پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی احساس محرومی پیدا کر دیا ہے حکومت کی غیر منصفانہ پالیسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے انتخابات کے دوران کئے گئے احتساب کے نعروں کے برعکس چلنا شروع کر رکھا ہے جو اُن کے جھوٹے دعوؤں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت عوام کو دکھ دینے سے اجتناب کرے ورنہ عوام کا طوفان حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیرس بنانے کا دعویٰ کرنیوالے حکمرانوں نے غر یبوں کیلئے مہنگائی اور مسائل کے پہاڑ بنا دیئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1