امت مسلمہ پریشانیوں سے بچنے کیلئے اللہ کی طرفرجوع کرے،حافظ ادریس

امت مسلمہ پریشانیوں سے بچنے کیلئے اللہ کی طرفرجوع کرے،حافظ ادریس

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ امت کی پریشانیوں اور مصیبتوں کا ایک ہی علاج ہے کہ وہ اللہ کی طرف رجوع کریں اور عالم کفر کو اپنا خیر خواہ سمجھنے اور اس سے امیدیں باندھنے کی بجائے ملی وحدت اور امت کے اتحاد کی طرفتوجہ دی جائے ۔استعماری قوتیں عالم اسلام کو انتشار کا شکار کرکے اس کی قوت کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں ۔مسلم ممالک کے حکمرانوں نے حالات کی نزاکت کو نہ سمجھا تو آئندہ نسلوں کو اس کا ناقابل فراموش خمیازہ بھگنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ محمد ادریس نے کہا کہ ملک میں شریعت کا نفاذ ہوجائے تو پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرنے کی اہلیت رکھتا ہے ،ملک و قوم کو بحرانوں کی دلدل سے نکالنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ ملکی آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرتے ہوئے قرآن و سنت کو حاکم تسلیم کرلیا جا ئے اور ریاست معاشرے کی اسلامی بنیادوں پر تشکیل کے اپنے فرض منصبی پر عمل کرتے ہوئے سود کے خاتمہ ،قانون اور میرٹ کی بالا دستی اور دیانتدار قیادت کے انتخاب کے تقاضوں کو پورا کرے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1