شام کے مظلوم انسانوں کی امداد کیلئے عالمی دنیا اپنا کردار ادا کرے ،خطبات جمعہ

شام کے مظلوم انسانوں کی امداد کیلئے عالمی دنیا اپنا کردار ادا کرے ،خطبات ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم امۃ کو انتشار میں مبتلا کرنے والی قوتوں کا مقابلہ متحد ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے ۔کفریہ طاقتوں کی سب سے بڑی سازش پاکستان ، ترکی اور سعودی عرب کے امن کو تباہ کرنا ہے ۔ پاکستان کا انتہاء پسندی ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے 34 ممالک کے اتحاد میں شامل ہونا ددرست سمت قدم ہے۔ شام کے مظلوم انسانوں کی امداد کیلئے عالمی دنیا اپنا کردار ادا کرے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں مختلف مذہبی جماعتوں کے قائدین نے یوم یکجہتی ارض الحرمین الشریفین و ارض الشام کے موقع پر خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسلام آباد ، لاہور ، کراچی ، کوئٹہ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، پشاور ، نوشہرہ ، ملتان ، ژوب ، سکھر ، ڈیرہ اسماعیل خان ، راوالپنڈی ، ڈیرہ غازی خان ، جہلم ، بنوں ، مردان ، سوات ، چمن، لاڑکانہ ، رحیم یار خان ، بہاولپور اور ملک کے دیگر شہروں میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، جمعیت علماء پاکستان کے مولانا سردار محمد خان لغاری ، سنی اتحاد کونسل سواد اعظم کے علامہ پیر محفوظ مشہدی، وفاق المساجد پاکستان کے مولانا عبد القیوم ، جمعیت علماء اہلحدیث کے مولانا غلام اللہ خان ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے علامہ شبیر احمد عثمانی، مولانا اسد زکریا ، مولانا ایوب صدفر، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا عبد الحمید صابری، مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا انوارالحق مجاہداور وفاق المساجد پاکستان سے متصل 74600 مساجد کے آئمہ اور خطباء نے کہا کہ انڈونیشیا ء سے لے کر پاکستان تک ہونے والی دہشت گردی مسلم امۃ کو اتحاد کی دعوت دے رہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1