ادارہ کلاس کا کردار سانحہ یوحنا آباد کے گرفتار ملزمان کیلئے کوئی مثبت نہیں،اسلم پرویز

ادارہ کلاس کا کردار سانحہ یوحنا آباد کے گرفتار ملزمان کیلئے کوئی مثبت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا سمیت سانحہ یوحنا آباد میں چرچز بم دھماکوں کے ملزمان کے سہولت کار ہونے کے شعبہ میں موقع سے پکڑے گئے نعیم اور بابر جنھیں کچھ شر پسندوں نے تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا جن کے مقدمہ میں سیاسی اور ذاتی انتقام لینے کی غرض سے ملوث کئے گئے ملزمان سے کلاس کے نیشنل ڈائریکٹر اور کرسچن نیشنل پارٹی کے سربراہ جوزف فرانسس سینٹرل جیل لاہور میں ملاقات کے لیے گئے جو مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا نے جوزف فرانسس اور اِن کے ہمرہ ادارے کے لوگوں سے ملنے سے صاف انکار کر دیا ۔اِن کا موقف ہے کہ ادارہ کلاس اور اِس کے ڈائریکٹر کا کردار سانحہ یوحنا آباد کے گرفتار ملزمان کے لئے کوئی مثبت نہیں رہا۔۔


جب کہ جیل انتظامیہ کے بار بار آنے کے باوجود اُنھوں نے جیل انتظامیہ سے مُلاقات کے لیے معازرت کر لی۔