امید ہے حکمران ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرینگے،سید منظور گیلانی

امید ہے حکمران ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرینگے،سید منظور گیلانی
 امید ہے حکمران ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرینگے،سید منظور گیلانی

  

لاہور (پ ر) استقلال پارٹی کے سربراہ سید منظور گیلانی نے کہا کہ حکمران طبقہ 2015ء میں کی گئی غلطیوں سے سبق سیکھے گا اور امید کا اظہار کیا کہ 2016ء میں ہم پاکستان کو صحیح معنوں میں فلاحی اور جمہوری مملکت بنانے میں آگے بڑھیں گے اور پاکستانی عوام کی مشکلات میں کمی ہوگی مہنگائی، بیروزگاری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں کامیابی حاصل ہوگی تعلیم اور صحت کے مسائل بھی حل ہوں گے امید ہے پاکستان اپنے پڑوسیوں سے تعلقات بہتر بنائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4