پاکستان نے سعودی عرب کی حفاظت کا معاہدہ کر رکھا ہے،ذمہ داری پوری کریں گے ، خواجہ آصف

پاکستان نے سعودی عرب کی حفاظت کا معاہدہ کر رکھا ہے،ذمہ داری پوری کریں گے ، ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کی حفاظت کا معاہدہ کر رکھا ہے، وقت آنے پر ذمہ داری پوری کریں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر تقریر کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب کی حفاظت ہمارا فرض ہے اور وقت آنے پر اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ فرقہ وارانہ تنازع میں پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان داعش کے خلاف 34 ممالک کے اتحاد کا حصہ ہے۔ پاکستان کے قومی مفاد پر حرف نہیں آنے دیں گے

مزید : صفحہ اول