صوبائی بجٹ 27مئی کو اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ

صوبائی بجٹ 27مئی کو اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ

لاہور(کامرس رپورٹر) وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کا بجٹ ستائیس مئی کو اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ ستائیس مئی کو بجٹ وفاقی کابینہ سے منظوری کے لیے پیش کریں گے اور اسی روز کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی مئی کے پہلے ہفتے طلب کرلیا ہے جس میں وفاقی ترقیاتی بجٹ اور اقتصادی ترقی کے اہداف مقرر کیے جائیں گے۔ ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کے لیے ترجیحات کمیٹی کا اجلاس اپریل کے پہلے ہفتے جبکہ ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کے لیے ترجیحات کمیٹی کا اجلاس اپریل کے آخری ہفتے میں ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ سٹریٹجی پیپر منظوری کے لیے فروری کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول