شیو سینا پھر آپے سے باہر ،غلام علی کے کنسرٹ کے باہر ہنگامہ آرائی

شیو سینا پھر آپے سے باہر ،غلام علی کے کنسرٹ کے باہر ہنگامہ آرائی

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا ایک بار پھر آپے سے باہر ہو گئی اور پاکستانی غزل گائیک غلام علی کے کنسرٹ کے باہر ہنگامہ برپا کر دیا۔بھارتی میڈ یا کے مطابق پاکستانی غزل گائیک غلام علی بھارتی شہر تریویندرم میں پرفارم کر رہے ہیں جہاں شیوسینا کے انتہا پسندوں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اورکنسرٹ میں جانے والوں کو زدو کوب کیا۔انتہا پسند ہندووں نے غلام علی کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے انہیں واپس پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

مزید : صفحہ اول