امریکہ جنرل جوزف وٹل کو مسلح افواج کا نیا سربراہ بنانے کا اعلان کر دیا

امریکہ جنرل جوزف وٹل کو مسلح افواج کا نیا سربراہ بنانے کا اعلان کر دیا

 واشنگٹن(ا ے این این) امریکہ نے جنرل جوزف وٹل کو مسلح افواج کا نیا سربراہ بنانے کا اعلان کر دیا،وٹل فوج کے ریٹائر ہونے والے جنرل لائیڈ آسٹن کی جگہ سنڑل کمانڈ کی قیادت سنبھالیں گے۔امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے اعلان کیا ہے کہ فوج کے جنرل جوزف وٹل کو امریکی سنڑل کمانڈ کا کمانڈر نامزد کیا جائے گا جو عراق اور شام میں آپرینشز کی نگرانی کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ وٹل کی تقرری کے حوالے صدر باراک اوبامہ کو سفارش بھیج دی گئی ہے جس کی جلد منظوری کا امکان ہے۔وٹل جو اسپیشل آپریشنز کی قیادت کر رہے ہیں۔ وہ فوج کے ریٹائر ہونے والے جنرل لائیڈ آسٹن کی جگہ سنڑل کمانڈ کی قیادت سنبھالیں گے۔ ووٹل کی تعیناتی صدر اوباما کے اس فیصلے کی عکاسی ہو گی کہ اب داعش کے خلاف جنگ میں خصوصی فورسز کی کارروائیوں کی سرگرمیوں کی طرف پیش رفت ہوگی۔57 سالہ وٹل 75 ویں رینجر رجمنٹ کے سابق کمانڈر ہیں اور وہ عراق اور افغانستان کی جنگوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔وہ 2014 میں اسپیشل آپریشن کمانڈ کی قیادت سنبھالنے سے پہلے خفیہ اسپیشل آپریشنز کمانڈ کی بھی قیادت کر چکے ہیں۔

مزید : صفحہ اول