کوہ نور ہیرے کی واپسی،عائداعتراض کو ختم کر کے دوبارہ درخواست دائر

کوہ نور ہیرے کی واپسی،عائداعتراض کو ختم کر کے دوبارہ درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی )ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کو ختم کر کے درخواست دوبارہ دائر کر دی گئی ہے۔درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے کوہ نور ہیرااس وقت کے پنجاب کے دارالحکومت لاہورسے رنجیت سنگھ کے پوتے مہاراجہ دلیپ سنگھ سے چھین کر برطانیہ بھجوایا اور ایمپریس وکٹوریہ کو تحفے کے طور پر دیاجس پر ملکہ کا کوئی قانونی حق نہیں۔ کوہ نور ہیرا لاہور منتقل کرنے کے لئے عدالت وفاقی حکومت کو احکامات صادر کرے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ برطانیہ میں ہر فوجداری مقدمے میں ملکہ کو فریق بنایا جانا لازم ہے لہذا ملکہ کے خلاف دائر درخواست پاکستانی عدالت میں سماعت کی جا سکتی ہے ۔

دوبارہ درخواست

مزید : صفحہ آخر