صدیق الفاروق نے مستان سنگھ کو 20کروڑ ہرجانہ یامعافی مانگنے کا نوٹس بھجوا دیا

صدیق الفاروق نے مستان سنگھ کو 20کروڑ ہرجانہ یامعافی مانگنے کا نوٹس بھجوا دیا

لاہور(کامرس رپورٹر ) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے سابقہ برطرف شدہ پردھان مستان سنگھ کو غلط بیان دینے پر 20کروڑ ہرجانے یا اخبار میں اشتہار کے ذریعے معافی مانگنے کا نوٹس بھجوا دیا۔ چیئر مین بورڈ کے وکیل ناصراحمد اعوان کی جانب سے جاری کردہ لیگل نوٹس کے مطابق پاکستان سکھ گورد وارہ پربندھک کمیٹی کے سابق برطرف شدہ پردھان سردار مستان سنگھ اور انکے وکیل انوار زاہد نے عدالت میں جھوٹا الزام لگا یا تھا کہ چیئرمین بورڈ صدیق الفاورق نے موجودہ پردھان سردار شام سنگھ کے ساتھ مل کرننکانہ میں لینڈ مافیاکو کروڑوں کی زمین فروخت کی ہے جسکی خبر بیشتر قومی اور بھارتی اخبارات میں بھی شائع ہوئی جس سے میرے موکلین کی ساکھ کو نقصان پہنچا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاور ق نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے ننکانہ میں قبضہ مافیا سے 242کنال اراضی 7دن کے متواتر آپریشن سے واگزار کروائی جس میں بھاری مشینری اور پولیس کی فور س کی مدد سے 338ناجائز تعمیرات گرائی گئیں۔

مزید : علاقائی