حکمرانوں نے قائد اور اقبال کے پاکستان کو مقروضستان بنا دیا،چودھری سرور

حکمرانوں نے قائد اور اقبال کے پاکستان کو مقروضستان بنا دیا،چودھری سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے رہنماء چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو ’’مقر وضستان ‘‘بنا دیا ہے ،آئی ایم ایف سے نجات کے جھوٹے حکومتی دعوؤں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ایک بیان میں چودھری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع کر نا کسی بے وقوفی کے سواکچھ نہیں کیونکہ حکمرانوں کی ’’میٹرو‘‘پا لیسی صوبے کے خزانے پر سب سے بڑابوجھ بن چکی ہے۔انہوں نے کہا پنجاب حکومت کی کارکردگی صفر اور (ن) لیگ کی ناکام پا لیساں عوام کی ترقی اور خوشخالی کیلئے ’’کینسر ‘‘سے زیادہ خطر ناک ہے، ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے جب ملک میں شفاف احتساب ہو گا حکمرانوں کو اقتدار میں نہیں جیلوں میں جانا پڑیگا کیونکہ صوبے کے سارے وسائل لاہو حکومت کو بچانے کے لئے پانی کی طرح بہائے جا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی