تقر یبات میں ون ڈش ایکٹ پر عملدارآمد کیلئے ٹاسک فورس تشکیل

تقر یبات میں ون ڈش ایکٹ پر عملدارآمد کیلئے ٹاسک فورس تشکیل

لاہور(اسد اقبال)ضلعی حکومت کی جانب سے شادی بیاہ و دیگر تقر یبات میں ون ڈش ایکٹ پر عملدارآمد کروانے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے جو میر ج ہالوں سمیت گھریلو سطح پر بھی تقر یبات میں ون ڈش پر یقینی عملدرآمد کروانے کے لیے چھاپے مارنے کے مکمل اختیارات رکھے گی ۔دوسری جانب میر ج ہال مالکان نے بھی حکو مت کے اس اقدام کی بھر پور حمایت کر تے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے تاہم انتباہ کیا ہے کہ اگر ضلعی حکو مت نے میر ج ہال مالکان کو ہراساں کیا تو سراپا احتجاج بن جائیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکو مت کی ہدایت پر تقریبات میں ون ڈش پر عملدرآمد کروانے کے لیے گھریلو سطح پر جس قدر ون ڈش کی خلاف ورزی کی جاتی تھی اس پر قابو پانے کے لیے میرج ہال ایکٹ میں تر میم کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے کی سزا اور جر مانے میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ جرمانہ 5ہزار روپے سے بڑھا کر 50ہزار روپے سے دو لاکھ روپے تک جبکہ ایک ماہ تک قید کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پاکستان میر ج ہال ایسو سی ایشن کے صدر میاں الیا س اور بہادر خان نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکو مت کی جانب سے ون ڈش پر عملدارآمد کروانے میں میر ج ہال مالکان مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں کیو نکہ اس پر عملدرآمد ہو نے سے حکو متی رٹ مضبو ط ہو گی ۔ انھوں نے ضلعی حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ شادی ایکٹ کی آڑ میں متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے اگر میرج ہال مالکان کو تنگ یا ہراساں کیا تو اس کا جواب احتجاج کی صورت میں کرینگے۔

ون ڈش ایکٹ

مزید : صفحہ آخر