گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں ....یہاں اب میرے راز داں اور بھی ہیں

گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں ....یہاں اب میرے راز داں اور بھی ہیں

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ایوان اقبال میں پوزیشن ہولڈرز طلبا ء وطالبات کے اعزاز میں نقد انعامات تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پرمدلل انداز میں روشنی ڈالی او ر تعلیم کو پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کاواحدراستہ قرار دیا۔* تقریب میں پنجاب ،بلوچستان، خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے پوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات کو نقد انعامات دئیے گئے اور پوری تقریب قومی یکجہتی،اتحاد،یگانگت اور بھائی چارے کی بھرپور عکاس تھی، جس کا اعتراف پوزیشن ہولڈرز نے بھی اپنی تقاریر میں کیا۔ *وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کو نقد انعامات دیتے ہوئے ان کی محنت کو سراہا اور ان سے شفقت کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ نے انعام حاصل کرنے والے ہرپوزیشن ہولڈر سے بات چیت بھی کی اورانہیں ان کی کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے مزید محنت کی تلقین کی۔*پوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات اور ان کے اساتذہ کے لئے وزیراعلیٰ سمیت ہال میں موجود تمام افراد نے کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر ان کی تحسین کی۔*تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔* وزیراعلیٰ شہبازشریف نے تقریب کے اختتام پر بچوں کے ساتھ مل کر ملی نغمہ گنگنایا۔ *وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں یہ شعر پڑھا:

گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں ....یہاں اب میرے راز داں اور بھی ہیں

*وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر کا اختتام اس شعر پر کیا:

ضرور پڑھیں: سوچ کے رنگ

جہان تازہ کی افکار تازہ سے ہے نمود....کہ سنگ و خشت سے ہوتے نہیں جہاں پیدا

مزید : صفحہ آخر